نئی دہلی،08؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھگوڑا شراب کاروباری وجے مالیا کو لندن کی عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔لندن کی عدالت میں حوالگی کے خلاف دی گئی مالیا کی عرضی مسترد کر دی گئی ہے۔لندن کی عدالت نے وجے مالیا کو حوالگی کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت نہیں دی۔بتا دیں کہ کورٹ نے مالیا کی تحریری اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔اس کے بعد زبانی سماعت ہوگی۔بتا دیں کہ گزشتہ فروری کے مہینے میں برطانیہ کے وزیر داخلہ نے شراب کاروباری وجے مالیا کو ہندوستان حوالگی کئے جانے کا حکم دیا تھا۔9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں وجے مالیا کی حوالگی کے لئے ہندوستانی ایجنسیاں کوشش کر رہی تھیں۔ بینکوں کا لون لے کر فرار ہوئے شراب کاروباری وجے مالیا کو پی ایم ایل اے کورٹ نے گزشتہ دنوں ہی بھگوڑا قرار دیا تھا۔ وجے مالیا کو بھگوڑے اقتصادی مجرم قراردینے کے لئے ای ڈی نے کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔اس درخواست پر آج فیصلہ آیا ہے۔پی ایم ایل اے کورٹ کے بعد مالیا نئے قانون کے تحت ملک کا پہلا اقتصادی بھگوڑا بن گیا۔بتا دیں کہ کورٹ نے اس فیصلے کو 26 دسمبر 2018 کو 5 جنوری 2019 تک کے لئے محفوظ رکھا تھا۔مالیا نے پی ایم ایل اے کورٹ نے دلیل تھی کہ وہ بھگوڑا مجرم نہیں ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث ہے۔اس سے پہلے وجے مالیا نے دسمبر مہینے میں زور دیا تھا کہ اسے اقتصادی بھگوڑامجرم قرار دینے کے لئے ای ڈی کے ذریعے شروع کی گئی کارروائی پر روک لگائی جائے۔کورٹ نے مالیا کی اس عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔وجے مالیا نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ساتھ ہی مالیا نے مطالبہ کیا تھا کہ کورٹ اس کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی پر بھی روک لگائے۔ ای ڈی نے اپنی درخواست میں مالیا کو اقتصادی جرم میں بھگوڑا قرار دینے کی مانگ کی تھی۔ساتھ ہی اس کی جائیداد ضبط کی جائے اور نئے ایف ای اوقانون کی دفعات کے تحت اس کو مرکز کے کنٹرول میں لایا جائے۔خاص بات یہ ہے کہ ای ڈی نے اپنے پہلے کی درخواست میں کہا تھا کہ مالیا کا شروع سے ہی قرض ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ اس کے اور ایم ایس یو بی ایچ ایل (یونائیٹڈ بریوریج ہولڈنگ لمیٹڈ) کے پاس کافی جائیدادیں تھیں جو قرض ادا کرنے کے لئے کافی تھیں، مالیا نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہےأ